Wednesday October 23, 2024

جہانگیر ترین کی نا اہلی برقرار! چیف جسٹس نے بڑی پابندی لگا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جہانگیر ترین نااہلی کیس سے متعلق نظر ثانی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کی نظرثانی درخواست مسترد کردی اورنااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، تاہم دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے جہانگیر ترین کے وکیل جذباتی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کے وکیل نے دوران

سماعت سکندر بشیر مہمند نے بلند آواز میں بولنا شروع کر دیا۔تاہم، عدالت نے جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر مہمند کی سرزنش کر دی۔۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آواز نیچے رکھیں اور چیخیں مت،،عدالت کے احترام کو مدنظر رکھیں۔جس پر جہانگیر ترین کے وکیل نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ معافی چاہتا ہوں مجھے اونچا بولنے کی عادت ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ نےجہانگیرترین کی نظرثانی درخواست مسترد کردی اورنااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جہانگیرترین کے وکیل نے عدالت میں جہانگیرترین کی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی، وکیل کے مطابق دستاویز ٹرسٹ کے تھے اور ان کے قبضے میں تھے،،چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ریمارکس دیے کہ ہم یہ چیزیں پہلے مانگ رہے تھے لیکن فراہم نہیں کی گئیں۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔۔۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔صادق اور امین نہیں رہے ، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

FOLLOW US