Wednesday November 6, 2024

ہری پور، گھر کی دیوار پھلانگ کر 20سالہ یتیم لڑکی سے جنسی زیادتی کرنیوالا چچازاد بھائی گرفتار، مقدمہ درج ،پولیس

ہری پور دیوار پھلانگ کر زبردستی گھرمیں گھس کر 20سالہ یتیم لڑکی کو چاقو کے زور پر جنسی زیادتی کرنیوالا چچازاد بھائی گرفتار ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کریا ،ڈی پی او ہری پور کی پریس کانفرس کے دوران ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا پولیس اسٹیشن میں بیس سالہ لڑکی نویدہ بی بی دختر شہزاد سکنہ اچھڑا خان پور چھوئی

نے رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے والدین فوت ہو چکے ہیں ،میرے دونوں بھائی کام کاج محنت مزدوری کے لیے شہرگے ہوئے تھے ،دریں اثناء چچا زاد بھائی صفیان ولد حکم داد نے گھر کے دروازے پر دستک دی میرے متعدد بار کس کام سے آئے ہو پوچھنے پر کوئی جواب نہیں دیا میںنے بتایا کہ گھر میں بھائی موجود نہیں ہے دروازہ نہیں کھول سکتی میری طرف سے گھر کا دروا زہ نہ کھلنے پر اس نے دیوار پھلانگ کر اندر آگیا جس کے ہاتھ میں چاقو تھا زبردستی کمرے میں لے جا کر میرے ساتھ زیادتی کی میرے شور شرابہ کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں چاقو سے میرا ہاتھ زخمی ہوگیا بعد ازاں میرے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد گھر سے فرار ہو گیا میرے شور شرابے پر اہل علاقہ گھر میں جمع ہو گے اور میرے بھائیوں کو بھی بلا لیا گیا جس کی شکایت اپنے چچا حکم داد سے کی جس نے معاملہ کو مٹانے کے لیے میرے بھائیوں کو تسلی دی کہ آج ہی اپنے بیٹے کا نکاح لڑکی سے کرادیا جائے گا ایک دن گزر جانے کے بعد بتایا کہ میرا بیٹا گھر سے بھاگ گیا ہے اب میں کچھ نہیں کر سکتا جس پر پولیس سے رابطہ کیا پولیس نے لڑکی کی درخواست

پر رپورٹ درج کرکے لڑکی کو طبی معائنہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کے بعد لڑکی کے چچا زاد بھائی صفیان ولد حکم داد کے خلاف علت نمبر46:زیر دفعہ376/452/ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ رات ملزم صفیان کو 48گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا اور چاقو بھی برآمد کیا ڈی پی او ہری پور سید خالد ہمدانی نے پریس کانفرس کے دوران بتایا ہے کہ ملزم شاطر ہے گھر سے فرار ہو گیا تھا ملزم چچا زاد بھائی ہے لڑکی گھر میں اکیلی تھی ملزم نے زبردستی زیادتی لڑکی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لڑکی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ایک ہفتہ قبل دوسرے واقعہ میں لڑکے سے اجتماعی بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا لرکی زخمی بھی ہوئی ہے نثار اور ممتاز لڑکی کے بھائی ہیں پولیس ان کے ساتھ تعاون کرے گی تحقیات کریں گیں کہ یہ صرف جنسی زیادتی کا معاملہ ہے یا اس میں کچھ اور عناصر شامل ہیں ملزم اسی علاقہ کا رہائشی ہے لڑکی کا چچا زاد بھائی بھی ہے دیگر زاویے سے بھی اس کیس کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے جوکہ ملزم سے

تفتیش کے دوران مزید حقائق بھی سامنے آ سکتے ہیں افسوس ناک واقعہ ہے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس پولیس جذبے کے ساتھ کام کررہی ہے معاشرہ میں امن اور عوام شہریوں کے درمیان فاصلے مٹانے کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھاتے ہیں عوام کا بھی فرض ہے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

FOLLOW US