Wednesday October 23, 2024

نوازشریف کے خلاف عدالت نے ایک مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی توہین عدالت کی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کردیا ہے ۔ اور سنگل بنچ کے فیصلےکو برقرار رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور میاں گل حسن پرمشتمل بنچ نے عوامی تحریک کے خرم نوازگنڈا پور کی نوازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب کوئی کیس زیرسماعت ہو تواس پر بات یا تبصرہ

نہیں کیاجاسکتا،ڈویژن بنچ نے خرم نوازگنڈا پور کی درخواست خارج کردی اور سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

FOLLOW US