Wednesday October 23, 2024

دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے بعد نعیم الحق کا ٹوئٹر پر حیران کن بیان جاری ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ (ن)کے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا۔ اس کے بعد اب پی ٹی آئی رہنما کا ٹویٹر پر بیان سامنے آگیا ہے ۔

 

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہاتھ اٹھانا ایک بنا سوچے سمجھے فوری رد عمل تھا لیکن دانیال عزیز کی میرے ، تحریک انصاف اور پاک فوج کے بارے میں نازیبا گفتگو ناقابل قبول اور قابل مذمت اقدام ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی درستگی کرتے ہوئے حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان کرنابند کردیں گے ۔ سوشل میڈیا پر نعیم الحق کے اقدام پر تنقید کی جا رہی ہے ۔ اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ pti kay loafarٹاپ ٹرینڈ بناہو اہے ۔

FOLLOW US