Wednesday October 23, 2024

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک بھر میں موسم کے تیوربدل گئے ،، گرمی کی لہر برقرار ہے، درجہ حرارت میں اضافے سے گرمی شدت اختیار کرنے لگی، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سورج کی تپش سے درجہ حرارت بڑھ گیا ہے تو اندرون سندھ میں بھی پارہ آسمان کو چھونے لگا ،، سکھر میں پارہ پینتالیس،حیدرآباد میں اکتالیس، ڈی آئی خان میں چالیس، تربت میں

چوالیس جبکہ وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں تینتیس، ملتان میں انتالیس تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہےگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا، سب سے زیادہ گرمی موہنجودڑو میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

FOLLOW US