اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عرصے بعد تنخواہ دار طبقے کےلئے ایک اچھی خبر آگئی ہے ۔ میڈیا پر خبریں گردش کرتی دکھائی د ے رہی تھیں جن میں کہا جارہا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکس عائد کیا جانےوالا ہے لیکن اب اس حوالے سے حکومتی وضاحت بھی سامنے آگئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق چارلاکھ روپے تک سالانہ آمدن پرکوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ 4 لاکھ سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پرایک ہزارروپے ٹیکس ہوگا۔ جبکہ 8لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر2 ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔
اسی طرح 12لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر5 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ 24 لاکھ سے زیادہ اور48 لاکھ روپے سے کم رقم پر10فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔اسی طرح ایسے افراد جن کی آمدن 48 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ ان کو سالانہ آمدن پر3 لاکھ فکسڈ ٹیکس اوراضافی 15 فیصد دینا ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کی تردید کر دی گئی ہے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ہوتی نہیں ہیں اور انکی خبریں پھیل جاتی ہیں۔