Sunday January 19, 2025

پاکستان میں نئی گاڑی چنگان ایلسوِن کے آرڈرز کی بھرمار، کمپنی کو بکنگ بند کرنا پڑی

پاکستان میں نئی گاڑی Changan Alsvin کے آرڈرز کی بھرمار، کمپنی کو بکنگ بند کرنا پڑی، جانیئے کتنے آرڈرز ملنے پر بکنگ بند ہوئیمشہور چینی آٹوموبائل کمپنی Changan (چانگان) جس نے2018 میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا اس نے حال ہی میں اپنی نئی گاڑی Alsvin (السوین) متعارف کرائی جس کے لیے 14 جنوری سے بکنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ مگر بکنگ کی اس قدر بھرمار ہوئی کہ چند ہی گھنٹوں میں کمپنی کو17000 پری بکنگ کے آرڈر موصول ہو گئے جس کے بعد کمپنی نے

بکنگ بند کر دی۔کمپنی کے مطابق اس گاڑی کی بکنگ کے لیے 11 سے 13 جنوری تک مخصوص کسٹمرز کے لیے گاڑیوں کی پری بکنگ شروع کی گئی تھی جس میں لکی ڈرا کے تحت ایک ہزار گاڑیوں کی بکنگ کی گئی۔ مگر یہ بکنگ بھی کچھ ہی گھنٹوں میں مکمل ہو گئی جس کے بعد کمپنی کی جانب سے باقاعدہ بکنگ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کرناپڑا۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق Changan کے کسٹمرز کی جانب سے مثبت ردعمل کے نتیجے میں کمپنی کی جون تک بکنگ مکمل ہو

چکی ہے جس کے باعث مزید بکنگ کےآرڈر نہیں لیے جا رہے۔کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بکنگ بند کرنے کا مقصد صارفین کو گاڑیوں کی ڈیلیوری میں مزید تاخیر سے بچانا ہے، لہٰذا کمپنی اب مزید بکنگ نہیں کرے گی۔ اس لیے کسی کو اس لالچ میں پیسے نہ دیں کہ وہ آپ کو مقررہ مدت سے پہلے گاڑی ڈیلیور کرا سکے گا۔کمپنی نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی گاڑی کے لیے دوبارہ بکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔چانگان کمپنی کے سیلز ڈائریکٹر سید شبیرالدین کے مطابق کمپنی کے پاکستان میں جتنے بھی ڈیلر شپ کے دفاتر ہیں وہاں 29ہزار کے قریب لوگوں نے گاڑی دیکھنے کی
خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ السوین کے لیے17000 یونٹس کے آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لکی ڈرا کے ذریعے گاڑی لینے والوں کو ایک سال کے لیے فری مینٹننس کی سہولت بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب تک بننے والے السوین کے تمام یونٹس بک ہو چکے ہیں اسی وجہ سے کمپنی مزید آرڈر لینے سے انکار کر رہی ہے۔

FOLLOW US