Thursday February 13, 2025

پانچ میچوں میں صرف 57رنز ،،اور اس کاکردگی پربھی پونے دو کروڑ روپے ملنا یقینی عمراکمل اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی بجائے پھر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے،،

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندرز کے بلے باز عمراکمل پر اب اتنا برا وقت آگیا ہے کہ قومی ٹیم سے نکال باہر کیے جانے کے بعد اب لاہور قلندرز نے بھی ان کو کئی میچز کا ڈراپ کرنا شروع کر دیا ہے ۔جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ عمر اکمل نے لاہور قلندرز کی جانب سے پانچ میچز کھیل کر صرف 57رنز بنائے ہیں۔ اور کئی میچز میں وہ انتہائی مضحکہ خیز اور احمقانہ انداز میں سٹمپ آئوٹ اور رن آئوٹ ہوئے ہیں۔لیکن سونے پہ سہاگا کہ مثال کا مصداق ان کا رویہ ہے ۔ جسے کرکٹ بورڈ آک تک ایک پروفیشنل کرکٹر کی طرز پر آج تک نہیں ڈھال سکا ۔ پی ایس ایل میچز سے ڈراپ کرکے ہوٹل میں بٹھائے جانے پر انھوںنے ان بیانات کےخلاف ٹیم مینجمنٹ کو

موبائل میسجز کرنا شروع کر دیے جو کپتان برینڈن میکلم نے ان کے حوالے سے دیے۔کرکٹ کی خبروں کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمر اکمل کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر ہر صورت میں ملنا ہی تھے لیکن انھوںنے اپنے حالیہ بیانات سے اپنے لئے مشکلات بڑھالیں۔