لاہور(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر وسیم اکرم کوخاندانی ورثہ میں ملنے والی ایک قیمتی گھڑی ہوائی جہاز میں ’غائب ‘ہوگئی۔وسیم اکرم کی ٹویٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنی بھی ردعمل میں آگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹویٹ کیا کہ وہ دبئی سے کراچی آنے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 605کی سیٹ نمبر دس پر بیٹھے تھے اور دوران پرواز ان کی گھڑی گم ہوگئی۔انہوں نے لکھا کہ وہ اب ایمریٹس سے رابطے کی کوشش میں ہیں کوئی ہے تو برائے کرم جلد سے جلد ان سے رابطہ کرے،وہ دبئی کے تمام کسٹمر سروس پوائنٹس سے رابطہ کرچکے ہیں
لیکن انہیں تسلی بخش جواب نہیں دیاگیا۔یہ گھڑی میرا خاندانی ورثہ تھی۔دوسری جانب وسیم کے ٹویٹ پر اماراتی فضائی کمپنی ایمریٹس نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ’ّوسیم برائے کرم گھڑی سے متعلق تفصیلات ، ای میل ایڈریس اور فلائٹ کی تفصٰلات ہمیں میسج کیجئے، ہم اپنی لاسٹ اینڈ فاونڈ ٹیم کی مدد سے اسے ڈھونڈیں گے، شکریہٗ’ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی کرکٹرمحمد حفیظ جھوٹی خبروں پر اس قدر پریشان ہیں کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری سے شکایت ہی کر ڈالی۔کہا جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچارہی ہیں جس پر وفاقی وزیر نے میڈیا قوانین نافذ کرنے کی مہم شروع کرنے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ’ نظام میں تبدیلی کیلئے تمام طبقات کی مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔میڈیا قوانین کو نافذ کرنااہم ضرورت ہے، اس کیلئے بھر پورمہم شروع کر دی ہے انشاللہ بہتری ہو گی‘۔فواد چودھری نے یہ ٹویٹ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے اس ٹویٹ کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں حفیظ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ”جنیاں تن میرے لگیاں…تینوں اک لگے تے توں جانڑیں.
فواد چوہدری صاحب کئی بار بطور کھلاڑی ہم جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کا نشانہ بنتے ہیں جس سے ہماری دنیا بھر میں ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ایسے واقعات کی ہم شکایت کرتے ہیں مگر کبھی شنوائی نہیں ہوئی۔امید کرتے یں کہ اب اس معاملے کو بھی اٹھایاجائے گا‘۔