دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں لاہور قلندرزاور ملتان سلطانز کے مابین میچ اپنے اختتام کو پہنچ گیا اورلاہور قلندرز نے ایونٹ کی پہلی کامیابی اپنے نام کر لی ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں صرف 114رنز بنا لی اس طرح جیت کےلئے قلندرز کو 115رنز کا آسان ہدف ملا۔ سنگاکارا 45رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے صرف 4رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ لاہو
ر قلندرز نے مطلوبہ ہدف 18.4اوورز میں 4وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ شاہین آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا