لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کے خطرناک باﺅنسر سے کیوی بلے باز سٹیو سمتھ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے، میچ کے چوتھے روز دوران کیوی بلے باز سٹیو سمتھ 80 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ انہیں
Jofra Archer just did this to Steve Smith. Can't help but think about Phil Hughes. Frightening!#Ashes19 pic.twitter.com/O216t7wVQJ
— Hitesh Chugani (@hitsubishi) August 17, 2019
جوفرا آرچر نے خطرناک باﺅنسر مارا۔سمتھ گردن پر گیند لگتے ہی پچ پر گر گئے اور درد کی شدت کی وجہ سے ڈاکٹرز کی ہدایت پر پویلین روانہ ہوگئے،ڈریسنگ روم سے تھوڑی دیر بعد کیوی بلے باز ایک بار پھر کریز پر آئے مگر وہ زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 92 رنز کھیل کر آﺅٹ ہوگئے۔ایشز سیریز کے دوسرے انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز سکور کیے ہیں جس کے جواب میں کینگروز کے 8 کھلاڑی آﺅٹ ہوگئے۔ سٹیو سمتھ نے ایشز 2019ءکے دو میچز میں تین اننگز کے دوران 126 کی اوسط سے 378 رنز بنائے۔
No century for Steve Smith but he has played another wonderful Ashes innings at Lord's.#Ashes pic.twitter.com/c8b7Up3LeK
— ICC (@ICC) August 17, 2019