Thursday July 3, 2025

شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کےلئے شارجہ سے بری خبر آگئی، مداح شدید پریشان

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے دوسرے رائونڈ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ جبکہ شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کے لئے اس میچ کے حوالے سے خبر کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے ۔ شاہد آفریدی کے مداح آج کے میچ میں ان کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے ۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز کی

اہمیت کے پیش نظر شاہد آفریدی کو آج آرام دیا گیا ہے۔وہ اگلے میچ میں ضرور ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ شاہد آفریدی کے علاوہ ٹیم میں مزید کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ۔