Saturday July 27, 2024

ورلڈ کپ 2019میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟؟؟ کرکٹ بورڈ نے اشارہ دے دیا

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے لمبا عرصہ کھیل کر خدمات سر انجام دینے کے بعد چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے والے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستانی کرکٹ کےلئے طویل المعیاد پلان کا عندیہ دے ڈالا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد قیادت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ

2019 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں انہیں ہی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کپتان ٹیم کی قیادت کرتا ہے جسے گراؤنڈ میں ٹیم کو کھلانا ہوتا ہے اور ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کون کرے گا۔انضام الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جس انداز میں سرفراز نے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل ستائش ہے اور کوئی شک نہیں کہ انہیں ورلڈکپ میں بھی قیادت کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایسے کھلاڑی جنہیں ورلڈکپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا ہوگی انہیں ایونٹ سے پہلے ایک سال تک ٹیم کا حصہ ضرور ہونا چاہیے، اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ورلڈ کپ کے کے کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ کے لئے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے لئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے تاہم ورلڈکپ سے چند ماہ قبل ان کا اعلان کیا جائے گا۔ پی ایس ایل سے متعلق سوال پر انضمام الحق نے کہاکہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت اور پشاور زلمی کے ابتسام شیخ نے اچھا پرفارم کیا جنہیں دیکھ رہے ہیں۔ وہ میگا ایونٹ کے لئے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے لئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے تاہم ورلڈکپ سے چند ماہ قبل ان کا اعلان کیا جائے گا۔ پی ایس ایل سے متعلق سوال پر انضمام الحق نے کہاکہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت اور پشاور زلمی کے ابتسام شیخ نے اچھا پرفارم کیا جنہیں دیکھ رہے ہیں۔

FOLLOW US