Wednesday January 22, 2025

ورلڈ کپ جیتنے کے صرف ایک ہفتے کے بعد انگلینڈ کو اپنی تاریخ کی سے شرمناک صورتحال کا سامنا ہو گیا

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ جیتنے کے ایک ہی ہفتے کے بعد انگلینڈ کو کرکٹ میں ایک بہت بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی نووارد ٹیم آئر لینڈ نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں صرف 85رنز پر آل آئوٹ کر دیا۔ واحد ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور ابتدا ہی سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔مورٹاگ اور ایڈائر نے انگلش بیٹنگ لائن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ سوائے ڈینلی کی 23رنز کی مزاحمت کے کوئی بھی انگلش بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم صرف 85رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ مورٹاگ نے پانچ ، ایڈائر نے تین جبکہ رینک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

FOLLOW US