Wednesday January 22, 2025

وسیم اکرم نے ہمیں بتایا کہ جیک کیلس کو چوتھی گیند پر ایج کرواوٴں گا۔۔

نئی دہلی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر بریٹ لی نے سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کی شان وسیم اکرم سے متعلق ایسا شاندار واقعہ سنایا ہے کہ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا۔بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ وسیم اکرم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ تھے اور اس دوران انہوں نے لیجنڈ جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس کو گھما کر رکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے باﺅلنگ کوچ تھے اور میں یہاں بھارت میں نیٹ سیشن کر رہا تھا۔ وکٹ فلیٹ تھی، میں باﺅلنگ کروا رہا تھا اور جیک کیلس شاٹس مار رہے تھے۔ میں جتنی تیز گیند کروا سکتا تھا، کروا رہا تھا اور جیک کیلس اتنی ہی زوردار شاٹس مار رہے تھے،بریٹ لی نے کہا کہ ”انہوں نے مجھے گیند پکڑنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ گیند کو باہر کی جانب سوئنگ کرو اور ایج کروانے کی کوشش کرو لیکن جیک کیلس نے پھر بھی شاٹ ماری،جس کے بعد وسیم اکرم نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا اور جیک کیلس کو گیند کروانے کی ٹھان لی“۔ بریٹ لی نے بتایا کہ ”وسیم اکرم گئے، وارم اپ ہوئے حالانکہ انہوں نے سپائکس بھی نہیں پہن رکھے تھے، انہوں نے اپنے کندھے وارم اپ کئے اور کہا، تو اب میں یہ کروں گا کہ تین سے چار گیندیں ان سوئنگ کرواﺅں گا اور پھر ایک آﺅٹ سوئنگ کے ذریعے ایج کرواﺅں گا۔ وسیم اکرم تین سے چار قدم دوڑے اور پہلی گیند ان سوئنگ کی جسے جیک کیلس نے مسکراتے ہوئے کھیل لیا“۔

سابق آسٹریلین فاسٹ باﺅلر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ”وسیم اکرم اپنے معائنے میں بہترین ثابت ہوئے اور انہوں نے واقعی چوتھی گیند پر ایج کروائی۔ وہ مجھ سے کہنے لگے چوتھی گیند پر وہ ایسے کھیلے گا، اب گیند آﺅٹ سوئنگ کرنے کا وقت ہے، ایسے آﺅٹ سوئنگ کرو اور ایج کرواﺅ، اور پھر ویسا ہی ہوا، وسیم اکرم اپنی بات پر پورے اترے، اور میں کہنے لگا ، وسیم بھائی آپ ایک لیجنڈ ہیں“۔

https://twitter.com/a_ssati/status/1151175500443918337

FOLLOW US