شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے رائونڈ کے سلسلے میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے رائونڈ میچ کا حیران کن اختتام ہو گیا ۔بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جا چکا ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہیں۔ واضح رہے کہ پہلا رائونڈ دبئی میں کھیلے جانے کے
بعد اب دوسرا رائونڈ شارجہ میں شروع ہو چکا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں کو نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ انتہائی انہماک سے دیکھ رہے ہیں۔