دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میری انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس کی خبریں سننے میں آ رہی ہیں اور اس بارے میں حقیقت یہ ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی لیگز سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میرے لئے خوش آئند بات یہ ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہوکر بھی اپنے مداحوں میں مقبول ہوں ۔ انھوںنے کہا کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کارکردگی ابھی تک شاندار ہے۔ میں پہلی بار کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہا ہوں ۔ کوشش ہے کہ میری ٹیم فائنل میں پہنچے اور میں اپنے ہوم کرائوڈ کے
سامنے پی ایس ایل فائنل کھیلوں ۔شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کوچ مکی آرتھر ایک باصلاحیت اور کرکٹ کی سوجھ بوجھ والے کوچ ہیں۔ اگر چہ وہ جذباتی ہیں لیکن وہ کھلاڑیوں کو ہارنے کی پرواہ کیے بغیر جارحانہ کھیل کھیلنے کی تلقین کرتے ہیں۔