Monday January 20, 2025

عماد وسیم کی دھواں دار سنچر ی چھکوں اور چوکوں کی بارش ہو گئی پاکستان نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی باقی ٹیموں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے دور ہ انگلینڈ کا دھواں دار آغاز کر دیا ہے ۔ آل رائونڈکرکٹر عماد وسیم کی دھواں دار بلے بازی کی وجہ سے پاکستان نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی باقی ٹیموں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،۔پریکٹس میچ میں کینٹ کی ٹیم کو 359ك كرنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ میں ورلڈکپ کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان نے کینٹ کاونٹی ٹیم کیخلاف

پریکٹس میچ سے اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔کینٹ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے کینٹ کو 359 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دھواں دار 117 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ فخر زمان نے بھی 76 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ جبکہ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی جانب سے بھی 75 رنز کی اننگ کھیلی گئی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔

FOLLOW US