Wednesday November 6, 2024

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کس سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا ہے؟؟ اسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں کھلا یا گیا تو لوگوںنے کیا طعنے دیے؟؟پھر ایسی کارکردگی کے سب کے منہ بن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کا بیٹا بھی کرکٹ کے میدانوں میں تہلکہ مچانے کےلئے تیار ہے۔ نوجوان کرکٹر اعظم خان کو جب دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ایک پریکٹس میچ میں کھلایا تو پاکستانی کرکٹ کے ناقدین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور کہاگیا کہ اب سیاست کے بعد کھیل میں بھی موروثیت اور اقربا پروری دکھائی جا رہی ہے ۔تاہم اعظم خان نے میچ کے دوران صرف 20گیندوں پر 32رنز کی اننگز

کھیلی جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ اعظم خان کی وکٹوں کے درمیان رننگ بھی برق رفتار تھی جس کے نتیجے میں ناقدین کے منہ بڑی حد تک بند ہو گئے۔

FOLLOW US