لاہور (نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پی سی بی میں نوکری مل گئی شعیب اخترکو پی سی بی کا سفیر اور نجم سیٹھی کا مشیر تعینات کردیا گیا۔شعیب اختر کی تعیناتی کا اعلان نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں کیا، شعیب اختر کو 46ٹیسٹ اور 163ون ڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ شعیب اختر قلندر کے مینٹور بھی ہیں۔
