Sunday May 5, 2024

وسیم اکرم کی بیوی شنیرانے جب پہلی مر تبہ وسیم اکرم کو بائولنگ کراتے دیکھا تو اپنے کمرے میں جا کر کیا کام کرنے لگیں ؟ حیران کن انکشاف

وسیم اکرم کی بیوی شنیرانے جب پہلی مر تبہ وسیم اکرم کو بائولنگ کراتے دیکھا تو اپنے کمرے میں جا کر کیا کام کرنے لگیں ؟ حیران کن انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) 1983ملبورن آسٹریلیا میں پیدا ہونیوالی شنیرا تھامسن ایک نجی تقریب میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شریک تھی ، اچانک اسے اپنے عقب میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوا ، اس نے پلٹ کر دیکھا تو حیران رہ گئی ، اس کے سامنے دنیائے کرکٹ کے عظیم پاکستانی بائولر سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کھڑے تھے۔ وسیم اکرم اپنے دوست کے ہمراہ

میزبان کی دعوت پرجو کہ شنیرا کا بھی دوست تھا تقریب میں شریک تھے۔ وسیم اکرم پہلی ہی نظر میں اس بلی آنکھوں والی گوری شنیرا تھامسن کو دل دے بیٹھے تھے، بہانے سے اس کے قریب جا کر بات کرنا کا دل چاہا تو دل پر قابو نہ رکھ سکے ۔ باتوں باتوں میں دونوں نے محسوس کیا کہ اس پہلی ملاقات میں دونوں بلا جھجک آسانی سے ایک دوسرے سے بات کرہے ہیں۔ وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن سے اس سے رابطے کیلئے نمبر مانگ لیا اور موبائل کے ذریعہ بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ایک نہایت دلکش شام ملبورن پہنچنے پر وسیم نے شنیرا سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پیشے کے اعتبار سے فلن تھراپسٹ اور ماہرتعلقات عامہ شنیرا تھامسن نے حیران کن جواب دیا۔ اس نے کہا کہ میری شادی کا فیصلہ میرے والدین کرینگے۔ وسیم اکرم حیران رہ گئے کہ ایک مغربی معاشرے میں پلی بڑھی خاتون اندر سے مشرقی نکلے گی اور اپنی شادی کا فیصلہ والدین کی رضامندی سے لینے کا اظہار کر دے گی۔ شنیرا کے والدمسٹر تھامسن پیشہ کے اعتبار سے جاسوس ہیں جو ایک پرائیویٹ ڈیٹیکٹو ایجنسی چلاتے ہیں۔ وسیم اکرم سے ملاقات کےبعد انہوں نے بیٹی کو بلا کر

اس کے پسند کردہ شخص پر اعتماد کا اظہار کیا اور یوں شنیرا وسیم اکرم کی زندگی کی ساتھی بن گئی۔ شنیراکی وسیم اکرم سے شادی اسلامی رسوم و رواج کے مطابق ہوئی۔معروف پاکستانی بلے باز اور مبلغ سعید انور نے شنیرا تھامسن کو کلمہ پڑھایا اور 12اگست کو لاہور میں ہونے والی رسم نکاح کی تقریب میں دونوں کا نکاح پڑھوایااور یوں شنیرا تھامسن شنیرا وسیم اکرم بن گئی۔ گزشتہ سال عید کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام سے خصوصی نشست کے دوران وسیم اکرم کے ہمراہ شنیرا بھی شریک ہوئیں۔ شنیرا نے نہایت دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ1992کے ورلڈ کپ کے فائنل میچ جو کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا کے دوران میںصرف 7یا آٹھ برس کی تھی اور اپنے کمرے موجود میچ سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔میں کسی ٹیم کی حمایت نہیں کر رہی تھی بلک چوکوں ، چھکوں اور کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کا مزہ لے رہی تھی ، جب کوئی آئوٹ ہوتا تو میں ٹی وی سکرین کے سامنے اچھلنے لگ جاتی۔ مجھے نہیں پتا تھا کہجو شخص انگلینڈ کی وکٹوں کے پڑخچے اڑا رہا ہے کہ وہ کل میرا شوہر بن جائے گا۔ وسیم اکرم کی شنیرا سے یہ دوسری شادی ہے ۔ ان کی پہلی

شادی ایک ماہر نفیسات ہما سے ہوئی تھی جو بیماری کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں۔ ہما سے وسیم اکرم کے دو بیٹے ہیں جبکہ گزشتہ سال شنیرا کے ہاں بھی ایک بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ دونوں میاں بیوی اپنی ازدواجی زندگی سے خوش اور بچوں کے ہمراہ نہایت آرام سے زندگی گزار رہے ہیں۔

FOLLOW US