Sunday May 5, 2024

بابر اعظم کے 90 رنز کے باوجود پاکستان میچ کیوں ہارا؟ شعیب ملک نےآخر خاموشی توڑ دی ، افسوسناک وجہ بتا دی

بابر اعظم کے 90 رنز کے باوجود پاکستان میچ کیوں ہارا؟ شعیب ملک نےآخر خاموشی توڑ دی ، افسوسناک وجہ بتا دی

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں میچ کو ختم کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔ جب ایک بلے باز سیٹ ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ میچ کو ختم کرکے جائے لیکن ہماری ٹیم میں یہ چیز نہیں ہے۔ کپتان شعیب ملک نے کہا کہ آج کا میچ بہت ہی غیر معمولی تھا اور ہم اسے جیتنا چاہتے تھے۔ اس بار میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم آخری 2 باؤنڈریز ہی نہیں مار سکے۔بابر اعظم کی پرفارمنس کے

حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم کی کلاس ہے، بالخصوص ایسے وقت میں انہوں نے کلاس دکھائی جب انہیں ایک اچھی پچ پر بہترین باؤلنگ اٹیک کے خلاف پرفارم کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ہاتھ میں وکٹیں تھیں تو میچ کو 20 ویں اوور تک نہیں جانا چاہیے تھا۔ جب ایک بیٹسمین سیٹ ہوجاتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اننگ کا خاتمہ بھی کرے کیونکہ نئے کھلاڑی کیلئے گیند نیا ہوتا ہے۔ ہماری اچھی پارٹنر شپ لگی لیکن ہماری ٹیم میں میچ کو ختم کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔ ہم اس بارے میں مشاورت کریں گے اور اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم نے زبردست گیند بازی کی لیکن ایسے 2 سے 3 باؤلرز ہونے چاہئیں جو بہتر پرفارم کرسکیں۔ ڈیوڈ ملر کی دھواں دار اننگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ڈیوڈ ملر کی ایک کلاس ہے جو انہوں نے آج ثابت بھی کردی ہے۔ اگر ہم انہیں اگلے میچ میں روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں 2 سے 3 پلان ترتیب دینے ہوں گے۔

FOLLOW US