Sunday May 5, 2024

فخر زمان تو ٹھس ہی ہو گئے لیکن بالروں کو نانی یاد دلانے والا کون سا بلےباز کچھ ہی عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والاہے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاںختم

فخر زمان تو ٹھس ہی ہو گئے لیکن بالروں کو نانی یاد دلانے والا کون سا بلےباز کچھ ہی عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والاہے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاںختم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شائقین کرکٹ اوپننگ بلے باز فخر زمان سے وابستہ توقعات سے خاصے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے والے فخر زمان بڑی ٹیموں کے خلاف کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوپارہے۔اگر دیکھا جائے تو فخرزمان کو کچھ کردکھانے کی امید میں باقی ناکام کھلاڑیوں کی نسبت زیادہ چانسز ملے لیکن ماسوائے ایک یا دو اننگز کے

اوپننگ بلے باز ڈلیور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔تاہم اب جو خبر آئی ہے وہ پے درپے ناکامیوں سے مایوس پاکستانی شائقین کرکٹ کےلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونے والی ہے۔پی ایس ایل 2017کے دوران بکیوں کی جانب سے کیے گئے رابطوں کو چھپانے کے جرم میں پابندی کا شکار ہونے والے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ کرکٹ کی معروف پاکستانی دیب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شرجیل خان رواں برس ستمبر میں قومی کرکٹ ٹیم کو دوبارہ دستیاب ہوں گے ۔جس کے بعد فخر زمان کے بارے میں بھی صورتحال فیصلہ کن ہوجائے گی۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کےلئے نامز د سکواڈ میں فخرزمان شامل ہوں گے۔کیونکہ ان کا انگلینڈ میں سابقہ ٹریک ریکار ڈ کافی اچھا ہے اور شرجیل کی پابندی کی مدت بھی ورلڈ کپ کے بعد ہی ختم ہورہی ہے۔تاہم شرجیل خان کی واپسی سے فخرزمان کا کیرئیر یقینی طور پر

خطرات سے دوچار ہوجائے گا کیونکہ شرجیل خان اپنی تکنیک اور شاٹ سلیکشن کے معاملے میںفخرزمان سے بدرجہا بہتر کھلاڑی ہیں۔واضح رہے کہ فخرزما ن نے گزشتہ سال چیمپئینز ٹرافی کے دوران خاصی متاثر کن کارکردگی دکھائی تھی اور فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری بنا کر پاکستان کوکامیابی دلوانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا تھا ۔انھوںنےگزشتہ برس زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوںکی سیریز میں بھی پانچ سو سے زائد رنز بنائے۔لیکن بحیثیت ۓٹاپ آرڈر بلے باز ایشیا کپ اور پھر نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ودطرفہ سیریز میں جو توقعات ان سے وابستہ کی گئی تھیں ان پر پورا اترنے میں وہ بری طرح ناکام رہے۔

FOLLOW US