Sunday May 5, 2024

بڑے بڑوں کی چھٹی ہو گئی ٹیم کی کپتانی کا تاج شاداب خان کے سر سجا دیا گیا ، کرکٹ کی دنیا سے نا قابل یقین خبر آ گئی

بڑے بڑوں کی چھٹی ہو گئی ٹیم کی کپتانی کا تاج شاداب خان کے سر سجا دیا گیا ، کرکٹ کی دنیا سے نا قابل یقین خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) شاداب خان کو کپتانی کی ذمہ داری مل گئی، قومی ٹیم کے نوجوان آل راونڈر پی ایس ایل سیزن 4 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان آل راونڈر شاداب خان کو ایک نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔باصلاحیت نوجوان آل راونڈرپاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں

اور گزشتہ 2 برسوں کے دوران نے انہوں نے کم عمر ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔اسی لیے اب انہیں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا نائب کپتان نامزد کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان ٹیم کے مالک علی نقوی کی جانب سے کیا گیا۔ عین ممکن ہے کہ شاداب خان کو پی ایس ایل کے دوران کئی میچز میں کپتانی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس حوالے سے کرکٹ کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو بطور کپتان گروم کرنا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کیلئے مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن ہے۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ہوگا۔

FOLLOW US