Saturday July 27, 2024

یوزی کیخلاف وائٹ واش ، چیف سلیکٹر کا ون ڈے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کا اشارہ

لاہورقومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ون ڈے سکواڈ میں اکھاڑ پچھاڑ کا اشارہ دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد اب ہمیں سکواڈ میں تبدیلیاںکرنا پڑیں گی کیوں کہ اس طرح کی کارکردگی قابل قبول نہیں ہے ۔چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ آجکل کھلاڑی بہت

زیادہ ٹی ٹونٹی کھیل رہے ہیں، بنگلہ دیش اور کیریبیئن لیگ میں شرکت کرنےوالے کرکٹرز بھی مختصر فارمیٹ کے میچز ہی کھیلتے ہیں اس لیے ان کا ٹمپرامنٹ بنانے کیلئے ون ڈے اور 4روزہ کرکٹ زیادہ کھیلنا ضروری ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سال بھر میں50 اوورز کا صرف ایک ہی ٹورنامنٹ ہوتا ہے اور اس میں بھی تمام قومی کرکٹرز شریک نہیں ہوتے، پی سی بی اس بارے میں منصوبہ بندی کر رہا ہے، لیگز کے حوالے سے بورڈ کی پلاننگ اچھی البتہ اس پرعمل بھی ہونا ضروری ہے۔

FOLLOW US