Wednesday December 4, 2024

18سالہ کیرئیر کا اختتام؟؟؟ یووراج سنگھ نے اپنی ریٹائرمنٹ بارے بڑا اعلان کر دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)2011کے ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ میں اپنی گیند اور بلے بازی سے تہلکہ مچانے والے یووراج سنگھ میں اب کرکٹ بورڈ کےر حم و کرم پر آ گئے ہیں۔ انھیں گزشتہ برس چیمپیئینز ٹرافی کے بعد سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔اوراس کی وجہ ہے ان کی ناقص کارکردگی۔ یووراج سنگھ نے بھارت کی جانب سے 40ٹیسٹ ، 304ایک روزہ میچز اور 58ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔ اپنی شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے بھی یووراج سنگھ دنیائے کرکٹ میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں لیکن اس وقت وہ کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی نہیں کرپارہے ہیں۔ تاہم انھوںنے کہا ہے کہ ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے ۔ وہ آئی پی ایل کے اگلے

سیزن میں اپنی جاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپسی کی جگہ بنائیں گے ۔فی الحال ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔

FOLLOW US