Saturday July 27, 2024

پاک بھارت کر کٹ سیریز کی پذیرائی ایشز سے کہیں زیادہ ہے:وسیم اکرم

لاہور سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ مسابقت ایشز سے بھی بڑی ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان ایک سیریز میں ہی آپ کو ایک یادو ایسے کرکٹرز مل سکتے ہیں جو اپنے ملک کےلئے اگلے 15 برس تک کھیل سکیں۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران لیجنڈری فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ لوگ ایشز کی بات کرتے ہیں ،میں پوچھتا

ہوں کہ کتنے لوگ ایشز دیکھتے ہوں گے؟، ورلڈ کپ 2015 ءمیں ایڈیلیڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالا مقابلہ ایک ارب لوگوں نے دیکھا تھا۔ وسیم اکر م کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلے باقی کرکٹ سے مختلف ہیں،ان میچز میں روایتی حریفوں پر بہت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے کیوں کہ میچز یاسیریز ہونے سے کئی ماہ پہلے ہی ماحول بننے لگتا ہے۔ انہوں نے روایتی حریف سے مقابلوں کو اپنے کیریئر کا نمایاں حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ مسابقت ایشز سے بھی بڑی ہے کیوں کہ دونوں ممالک کی سیریز سے کئی باصلاحیت کرکٹرز ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھارت سے 3 سیریز کھیلنے کا موقع میسر آیا، جس میں سے 2 بھارت اور ایک پاکستان میں کھیلی، مجھے یہ مقابلے کل ہی کی بات محسوس ہوتے ہیں، میں نے بھارت کےساتھ جتنی کرکٹ کھیلی وہ میرے کیریئر کا نمایاں حصہ ہے جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

FOLLOW US