Tuesday January 21, 2025

تیسر ا ایک روزہ میچ۔۔ کوہلی نے اپنی ٹیم کے لئے ایک اور تاریخ ساز کارنامہ کر ڈالا

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روز میچ میں بھی میزبان ٹیم کو پہاڑ جیسا ہدف دے کر اس کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ بھارت نے مقررہ 50اوورز میں 303رنز بنائے اور اس کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔ بھارتی اننگز کی خاص بات کپتان ویرات کوہلی کی ایک اور شاندار اننگز ہے ۔ انھوںنے 160رنز ناٹ آئوٹ کی یادگار اننگز کھیلی ۔ شیکھر دھون 75رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کےلئے 304رنز کا مشکل ہدف ملا ہے ۔ بھارت کو سیریز مین 2-0کی برتری حاصل ہے ۔

FOLLOW US