اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلئے قومی کرکٹر اسد شفیق کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق اسد شفیق کو پاکستان اے کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم اب انھیں آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے نائب کپتان بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ایک روزہ یا ٹی ٹوئنٹی میچز کے
دوران سرفراز احمد کسی بھی وجہ سے دستیاب نہ ہوئے تو شعیب ملک پاکستانی ٹیم کی عارضی طور پر قیاد ت سنبھال لیں گے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچوںکی سیریز کا آغاز اتوار سے ہو گا ۔









