Monday November 10, 2025

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ میں اب تک کی پوزیشن کیا ہے، سکور کارڈ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

راجکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کے لئے بھیانک خواب ثابت ہونے لگ گیا ہے ۔ بھارت کے پہلی اننگز کے 649/9کھلاڑی آئوٹ کے بڑے سکور کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ خزاں کے پتوں کی مانند بکھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور آدھی سے زیادہ ٹیم سکور بورڈ پر سنچری مکمل کرنے سے بھی پہلے

پویلین لوٹ چکی ہے۔راجکوٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 94رنز بنائے تھے اور اس کے 6کھلاڑی آئوٹ ہو گئے تھے ۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے دو جبکہ جدیجا ، ایشون اور کلدیپ یادو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میںبھارتی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے پرتھوی شا نے 134رنز بنا ڈالے۔ کپتان ویرات کوہلی نے 139جبکہ جڈیجا نے بھی 100رنز بنا ئے۔ پجارا نے 86رنز کی اننگز کھیلی ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو نے چار جبکہ لیوس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔