Monday November 10, 2025

تاریخی دن آگیا! شاہد خان آفریدی کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آج کے دن 1996ءمیں اپنے کریئر کی سب سے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔ جس کے 22 سال مکمل ہونے پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے ایک صارف نے ان کی 1996ءمیں سری لنکا کے خلاف کھیلے

جانےوالے میچ کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کے دن 1996ءمیں شاہد آفریدی نے 37 بالز پر تیز ترین سنچری اس وقت کی ورلڈ چیمپئن ٹیم سری لنکا کےخلاف کھیلتے ہوئے بنائی، جو کہ ابتک کی تیسری تیز ترین ون ڈے انٹرنیشنل سنچری ہے جبکہ یہ کسی بھی ایشیائی بلے باز کی جانب سے بنائی گئی تیز ترین سنچری ہے ۔ہیش ٹیگ کےساتھ انہوں نے #BoomBoom #Memoriesلکھا۔عثمان ستتی نامی صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھی لکھا کہ ’نیروبی میں شاندار دن کو22 سال گزر گئے! آج بھی وہ اننگ یاد ہے اور وہ لمحہ جس نے میری زندگی بدل دی۔ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ’ ’ان تمام سالوں میں آپ کی محبت اور حمایت کا بے حد شکریہ۔“اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’میری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ۔‘اسی حوالے سے آئی سی سی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ’ 40 بالز، 6 چوکے، 11 چھکے، 102 رنز! آج کے دن 1996 ءمیں بوم بوم آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 37 بالز پر 100 رنز بنائے ،یہ اس وقت ون ڈے انٹر نیشنل کی تیز ترین سنچری تھی۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 4 اکتوبر 1996ءمیں سری لنکا کےخلاف 37 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھر میں مشہور ہوگئے تھے، ان کا یہ ریکارڈ پہلے یکم جنوری 2014ءکو نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھرفروری 2015ءمیں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرزنے توڑا تاہم ایشیا ئی ممالک میں سے اب تک کوئی کھلاڑی ان کا یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکا ہے۔