Monday November 10, 2025

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بائولر کو اپنی بیوی سے جان کا خطرہ سکیورٹی مانگ لی،انتہائی شرمناک وجہ سامنے آگئی

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جن کا اپنی بیگم حسین جہاں کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے نے حکومت سے سکیورٹی مانگ لی ہے۔بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی نے اپنی بیگم حسین جہاں کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے بعد سکیورٹی مانگتے ہوئے امروہہ کے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ ان

کی جان کو اپنی ہی بیوی کی جانب سے خطرہ ہے جو ان پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کرچکی ہیں، اس لیے انھیں سکیورٹی گارڈ فراہم کیا جائے۔جس پر عدالت نے انھیں اس سلسلے میں ضروری چیزیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔خیال رہے کہ محمد شامی اور حسین جہاں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور بالر کی بیگم کی جانب سے ان پر دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔