Monday November 10, 2025

پاکستانی ٹیم کیساتھ بدتمیزی کرنیوالا افغان کرکٹر راشد خان پاکستانی شہری ہی نکلا، مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان نے ایشیا کپ کے مرحلے سپر فور میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دی تھی تاہم میچ کے دوران افغانستان کے باولر راشد خان پاکستانی بلے بازوں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش ہوتے ہوئے نظر آ ئے تاہم اب ان کی ایسے انکشافات ہوئے ہیں سن کر ہی پاکستانیوں نے پیروں تلے زمین نکل جائے گی اور ان انکشافات پر متعلقہ اداروں

کی جانب سے ایکشن لینے کی بھی ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹر راشد آرمان شنواری ولد حاجی خلیل افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع آچین کے گاو¿ں پیخ پاس افغانستان کے علاوہ پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی ہے۔اس نے پاکستانی شناختی کارڈ پر ہی اسلامیہ کالج میں تعلیم بھی حاصل کی ہے۔اس کے تمام بھائیوں حاجی عبدالحلیم، میاں حلیم، سید حلیم، گل رضاء، گل صباح اور جلیل نے بھی پاکستانی نادرا سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں۔ یہ خاندان پاکستان ہی کے شہر پشاور میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹوں پر چین کے ساتھ الیکٹرانکس، ٹائر اور ریم کا کاروبار کرتے ہیں۔پاکستان کے شہر پشاور میں ان کے حیات آباد اور بورڈ میں کروڑوں روپے کے عالیشان بنگلے ہیں جن میں اس پورے خاندان کی رہائش ہے۔ اسی طرح انہوں نے پاکستانی وفاق کے زیر انتظام علاقے لنڈی کوتل مختارخیل میں قلعہ نماء حویلی اور اس کے اندر کئی بنگلے بنا رکھے ہیں۔بیرون ملک سفر کرنے کے لیے بھی یہ پورا خاندان پاکستانی پاسپورٹ ہی استعمال کرتا ہے۔راشد آرمان شنواری خود تسلیم کرتاہے کہ وہ آفغانستان کا شہری ضلع آچین پیخہ کا رہنے والا ہے ،سوال یہ ہے کہ اس خاندان کو کس نے اور کس قانون کے تحت پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کر رکھے ہیں؟؟