دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ میں اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں ٹاپ پر آنے والی بھارتی ٹیم کوبڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ بھارتی شائقین کرکٹ کی خوشیاں یہ خبر منظر عام پرآنےکےبعد ماند پڑ گئی ہیں کہ بھارتی ٹیم کے تین انتہائی اہم کھلاڑی ان فٹ ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ کے آل راونڈ کرکٹر ہردیک پانڈیا ، فاسٹ بائولر شردل ٹھاکر اور سپنر اکشر پٹیل ان فٹ ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔اکشر پٹیل اور شردل ٹھاکر کو ہانک کانگ جبکہ ہردیک پانڈیا کو پاکستان کے خلاف میچ کے دوران انجری کا سامنا کر نا پڑ
