Wednesday September 17, 2025

” میں ٹیم میں واپس آرہا ہوں، کیونکہ ملک کو میری ضرورت ہے ” ریٹائرڈ کرکٹر نے دوبارہ میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا شائقین کرکٹ کا جوش آسمان کو چھونے لگ گیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی ٹیم اس وقت اپنی کئی دہائیوں پر مبنی تاریخ کے سب سے مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ایسے میں بنگلہ دیش کے خلاف شکست تو کسی حد تک سمجھ میں آتی تھی لیکن چار دفعہ کی ایشیائی چیمپئین سری لنکن ٹیم اب بے بی ٹیم افغانستان سے بھی ہار گئی ہے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ سارے تجربےکا ر کھلاڑیوں کے ایک ساتھ ہی چلے جانے سے سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کا گراف گر گیا ہے تو بے جا نہ ہوگا۔مرلی دھرن، جے سوریا، چمندا واس، جے وردھنے ، سنگاکارا جیسے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے تقریباً ساتھ ہی ریٹائرڈمنٹ لی ہے
۔ جس کی وجہ سے سارا بوجھ ناتجربے کار نوجوان کھلاڑیوں پر آن گرا ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ 2016میں ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے والے تلکا رتنے دلشان نے ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے ۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سری لنکن ٹیم کی دوبارہ نمائندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کےلئے وہ سلیکٹرز کے کسی مثبت اشارے کا انتظار کریں گے ۔ واضح رہے کہ تلکے رتنے کی عمر اس وقت 42سا ل ہے ۔ اور تقریباً 16برس تک اپنے ملک کی طرف سے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیلتے رہے۔