دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرآج ہونے جارہاہے اور اس میچ کیلئے شائقین کرکٹ اپنے گھروں میں خصوصی تیاریاں بھی کر رہے ہیں تاہم دوسری جانب شعیب ملک اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ’ثانیہ مرزا ‘نے انتہائی افسردہ پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا جو
کہ پاکستان کی نیشنل بھابھی ہیں ، نے سوشل میڈیا پر پاک بھارت میچ پر ہونے والی جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔میچ کا نتیجہ جو بھی ہو لیکن جو طوفان سوشل میڈیا پر برپا ہو گا اس کی پیشگوئی کو بھی نہیں کر سکتاہے کہ تاہم ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”تو میچ میں اب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ، اور محفوظ رہنے کیلئے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کیلئے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو بکواس یہاں پر کی جائے گی وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہے ،حاملہ خاتون کو اکیلا چھوڑ دو ، یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے۔جبکہ دوسری جاجب ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکراپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج(بدھ کو) ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سب سے بڑے میچ کے لئے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور
دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے، میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور گراو¿نڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی جبکہ بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، خلیل احمد اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہوگی۔









