Monday November 10, 2025

شاہد آفریدی کی جانب سے براہ راست ٹی وی شو میں کشمیر کے ذکر نے بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کے تن بدن میں آگ لگا دی

لاہور (نیوزڈیسک) پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور بھارت کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر مسئلہ کشمیر چھیڑ کر بیٹھ گئے۔ کپل دیو نے مداخلت کر کے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک بھارت کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے گوتم گھمبیر اور شاہد آفریدی

کے درمیان ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر نوک جھونک شروع ہو گئی۔یہ چھیڑ چھاڑ اس وقت شروع ہوئی جب اینکر کے سوال پر گو گوتم گھمبیر نے کہا کہ شاہدآفریدی کے ٹویٹ کا جواب دیتا رہتا ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ میری اور گوتم گھمبیر کی محبت ہے اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ گوتم گھمبیر نے کہا کہ ہمیںآپس کے رشتے مضبوط کرنا چاہیئں ۔جوان دونوں طرف مرتے ہیںا ورماؤں کی گود دونوں طرف اجڑتی ہے اس لئے پہلے ہمیں آپس کی محبت کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ گوتم گھمبیر ٹھیک کہہ رہے ہیں آپس کے رشتے بہتر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کشمیر کے لوگوں سے پوچھ لیا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں تاکہ وہاں امن ہو جائے۔ اینکر نے زور دیا کہ ہمیں میچ تک رہنا چاہیئے نہ کہ مسئلہ کشمیر پر بات کریں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے گوتم کی بات کا جواب دیا ہے۔ اسی دوران کپ دیو نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں صرف پاک بھارت میچ پر بات کرنی چاہیئے چونکہ بات محبت اور میچ کی ہو رہی ہے ۔ لہذا میں کوئی دوستی بات نہیں کروں گا اس طرح یہ جھڑپ ختم ہو گئی۔پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور بھارت کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر مسئلہ کشمیر چھیڑ کر بیٹھ گئے۔ کپل دیو نے مداخلت کر کے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرا دیا۔