Monday November 10, 2025

سب کے پسندیدہ مشہور ترین کر کٹر نے ایک ہی خاتون سے تیسری بار شادی کر کر لی، مداح حیران رہ گئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیرن گف نے اپنی سابق اہلیہ اینا کے ساتھ 16سال بعد دوبارہ شادی کر لی اور یہ اس خاتون کے ساتھ ان کی تیسری شادی ہے ۔ دونوں نے پہلی بار1993میں ایک دوسرے کو شریک حیات چنا تھا لیکن پھر اختلافات کے باعث علیحدگی ہو گئی ۔ چند سال بعد دونوں نے دوسری بار شادی کی
لیکن یہ شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔ اب دونوں پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ شادی کی تقریب میں ڈیرن گف کے بیٹے لیام اور برنین نے مدعو کئے گئے 40سے زائد مہمانوں کا استقبال کیا۔ شرکا نے دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ یہ شادی کامیاب رہے گی۔