Monday November 10, 2025

ایشیا کپ کل سے شروع ، پاکستان کا پہلا میچ کب اور کس کے ساتھ ہوگا بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو ہانگ کانگ کےخلاف کھیلے گی۔تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلے جائیں گے ۔ کل افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپئین سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے ۔ 19 ستمبر کو پاک بھارت مقابلے
کا سبھی کو انتظار ہے، ایشیا کرکٹ کپ کا آغاز 1984 سے ہوا اور اب تک اس کے 13 ٹورنامنٹس کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 6 بار بھارت اور 5 بار سری لنکا کامیاب ہوا۔پاکستان کبھی بھی ایشیا کپ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا اور صرف دو مرتبہ ہی یہ ایونٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔