Monday November 10, 2025

نئی ٹیسٹ رینکنگ ،ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

دبئی (نیوزڈیسک) سائوتھمپٹن میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ، ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین یا بولر شامل نہیں۔بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تمام بیٹسمینوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ بائولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھائے ہو ئے ہیں ،آل رائونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر قابض ہیں ۔

بیٹسمینوںمیںبھارت کیویرات کوہلی پہلے،آسٹریلیاکیاسٹیواسمتھدوسرے،آسٹریلیاکے ہیکین ولیمسن تیسرے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے، انگلینڈکے جو روٹ پانچویں،،بھارت کے چتیشورپجاراچھٹے،سری لنکاکیکرونارتنے ساتویں ، سری لنکا کے دنیش چندی مل آٹھویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر نوویں اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دسویں نمبر پر ہیں۔ بائولرزکی فہرست میں جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ تیسرے، جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر چوتھے،آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پانچویں،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ساتویں، بھارت کے روی چندرن ایشوین آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نوویں اورآسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کی آل رائونڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے،،بھارت کے روی چندرن ایشوین پانچویں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس چھٹے،انگلینڈ کے معین علی ساتویں، انگلینڈ کے ہی کرس ووکس آٹھویں،نیو زی

لینڈ کے پیٹ کومنز نوویں اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔نئی رینکنگ میں کسی پاکستانی بیٹسمین یا بولر کی عدم موجودگی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ صورت حال پریشان کن ہے ۔