Tuesday May 21, 2024

میں نے اور میرے بچوں نے کسے ووٹ دیا ۔۔۔۔ ؟جاوید میانداد نے کسی کا لحاظ کیے بغیر صاف صاف بتا دیا

کراچی(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ 20سال رہا ہوں اس کی ضمانت دیتا ہوں کہ وہ ایک با کردار شخص ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاندادمیرے کل کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،

غلط باتیں مجھ سے منسوب کی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں،آپ کو پتا ہے کہ کون چور ہے اور کس نے پیسا استعمال کیا ہے،عمران خان کے ساتھ20 سال رہا ہوں عمران کی میں ضمانت دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے خلاف جوڑ توڑ ہورہی ہے ،ایک شخص نے نئے پاکستان کے لیے نعرہ لگایا اور محنت کی،میرے بچوں اورمیں نے بھی عمران خان کوووٹ دیا ہے۔واضح رہے جاوید میانداد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج ان عوا م سے مخاطب ہوں جنہوں نے ووٹ دیا ہے،یار تم اپنی بولیاں لگوا رہے ہو ،ایسے کیا ملک سنبھالو گے۔انکا کہنا تھا کہ آج ہر الیکٹ ہونے والا یہ سوچ رہا ہے کہ مجھے کیا ملے گا میں کیا دوں گا۔انکا کہنا تھا کہ اگر تم پیسے لے دے کر آو گے تو کیا کرو گے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاوید میانداد آبدیدہ ہو گئے۔انکا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ،بچے سکول نہیں جارہے ،تم سب کو شرم آنی چاہیے کہ تم لوگ پیسے دے کر ایک دوسرے کو خرید رہے ہو

FOLLOW US