Wednesday May 1, 2024

” سرفراز احمد سے ہاتھ کیوں نہیں ملا یا” میکس ویل نے ایک ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی کہیں گے “جانے دے جانے دے تھوڑی ہوا آنے دے “

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر گلین میکس ویل کی جانب سے سرفراز احمد کے ہاتھ بڑھانے کے باوجود مصافحہ نہ کرنےکی وجہ بتا دی گئی ہے ۔ میکس ویل کہتے ہیں کہ سرفراز احمد سے ملنے اور انھیں جیت کی مبارکباد دینے کا انتظار کر رہا ہوں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کرتی ہوئی دکھائی گئی جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد نے میچ کے اختتام پر میکس ویل سے مصافحہ کےلئے ہاتھ بڑھایا لیکن میکس ویل انھیں نظر انداز کرکے

آگے بڑھ گئے ۔ تاہم اس بارے میں میکس ویل کہتے ہیں کہ وہ سرفراز کا ہاتھ دیکھ نہیں سکے تاہم اب وہ پاکستانی ٹیم کے کپتان کا ہوٹل میں انتظار کر رہے ہیں جہاں پر وہ ان سے نہ صرف ملیں گے بلکہ جیت کی مبارکباد بھی دیں گے ۔

FOLLOW US