Monday April 29, 2024

احمد شہزاد نے بھی پاکستانیو ں کی ناک کٹوا دی شرمناک سکینڈل سامنے آگیا ، بڑی پابندی کا خدشہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں تین ماہ یا اس سے زائد پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پی سی بی نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا، بورڈ تحقیقات کرے گا کہ انہوں نے کون سی ممنوعہ دواکب اور کیوں استعمال کی تاہم احمد شہزاد کو بھی مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا اور اس کے بعد احمد شہزاد کی سزا کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کے تحت پہلی بار مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر 3 ماہ یا کم سزا ہوتی ہے اور

اگر دوسری بار بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس جرم پر 3 ماہ سے 2 سال اور تیسری بار تاحیات پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے نومبر 2015ء میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈوپنگ پر معطل کر دیا تھا۔جبکہ اس کے قبل لیفٹ آرم سپنر عبد الرحمان بھی ڈوپ ٹیسٹ کے پازیٹو ہونےپر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

FOLLOW US