Tuesday November 11, 2025

شاباش پاکستانی شاہینو، گوروں کو ان کی سرزمین پر دھول چٹا کر سارا غرور خاک میں ملا دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کو اس کے ہوم گرائونڈ پر ایک اور تاریخی شکست سے دوچار کر دیا ہے ۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 242رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ اس طرح پاکستان کو جیت کےلئے 64رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ انگلینڈ نے کھیل کے چوتھے روز 230رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو آخری چار بلے باز سکور میں صرف 12رنز کا اضافہ کرکے چلتے بنے۔ پاکستان کی جانب سے محمد

عباس اور محمد عامر نےشاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اظہر علی صرف چار رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر آئوٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد حارث سہیل اور امام الحق نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرکے پاکستان کو انگلینڈ کی سرزمین پر ایک اور تاریخی فتح سے ہمکنار کردیا ۔ حارث سہیل 39جبکہ امام الحق 18رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔