لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان او ر انگلینڈ کے مابین کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہو گیا ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 50/1نز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 184رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک 70جبکہ بین سٹوکس 38رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی او ر محمد عباس نے چار چار جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق صرف چار کے انفرادی سکورپر آئوٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 21جبکہ حارث سہیل 18رنز بناکر کریز پر موجود ہیں









