لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بائولروں نے لارڈرز ٹیسٹ میں میزبان بلے بازو ں کے پرخچے اڑا دیے ہیں ۔ پوری انگلش ٹیم صرف 184رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ہے۔انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس 38رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حس علی نے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔ لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان کے بائولروں کی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ مضبوط ا
نگلش ٹیم کے پہلی اننگز میں کم سکور پر آئوٹ ہونے سے پاکستان کی میچ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے









