Tuesday November 11, 2025

دشمن جائیں بھاڑ میں ۔۔ ایک اور بہت بڑی غیر ملکی ٹیم پاکستان آنے کےلئے تیار ہو گئی، شائقین کرکٹ کی خوشی دوبالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شائقین کرکٹ کےلئے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک کے بعد ایک غیر ملکی ٹیم پاکستان آنے کےلئے رضا مندی ظاہر کررہی ہے ۔ اب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں آکر کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ کو پی سی بی کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جس کی تصدیق کیویز بورڈ نے بھی کر دی ہے۔ اور بتایا ہے کہ فی الحال اس بارے میں مشاورتی عمل جاری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت

رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔