Tuesday November 11, 2025

ڈبلن ٹیسٹ: فالو آن کا شکار ہونے والی آئر لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کےخلاف کتنے رنز کی برتری حاصل کر لی، بڑی خبر

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آئرش ٹیم فالوآن کو شکار ہونے کے باوجود لیڈ لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ آئرلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 6وکٹوں پر 210رنز بنالئے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین جبکہ محمد عباس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل آئر لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 130رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی اور فالو آن پر مجبور ہو گئی تھی لیکن پاکستان کی خراب فیلڈنگ کے باعث آئر لینڈ نے دوسری اننگز میں قدرے بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس وقت آئر لینڈ کو

مجموعی طور پر 30رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ اس کی چار وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 310/9پر ڈکلئیر کر دی تھی۔