Friday April 26, 2024

انا للہ وانا الیہ راجعون دنیا کا نمبر ون پاکستانی کھلاڑی اللہ کو پیارا ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر اور 1994کی پاکستانی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے والے منصور علی خان کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انھوںنے 1986سے 2000تک پاکستان کی نمائندگی کی اور 338بین الاقوامی میچز میں ٹیم کا حصہ رہے۔ وہ ڈیڑھ بر س سے دل کی بیما ری کاشکار تھے اور ڈاکٹروں نے انھیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ تجویز کیا تھا۔ ان کا دل صرف 20 فیصد کام کررہا تھا جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر کے ہارٹ لنگز مشین لگائی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور کچھ دیر بعد انتقال کرگئے۔

FOLLOW US