Sunday January 19, 2025

ایشیا کپ، بھارتی کرکٹ ٹیم کی وردی پر ’ پاکستان ‘ کا نام کیوں لکھا ہے ؟ دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں

نئی دہلی : ایشیا کپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کی یونیفارم پر پاکستان کا نام درج کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ 2023 کیلئے جاری کردہ یونیفارم پر پاکستان کا نام بطور میزبان شامل کیا گیا ہے۔ یونیفارم پر “ایشیا کپ 2023 پاکستان” واضح لکھا نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کپ کا آغاز ملتان میں 30 اگست سے ہو رہا ہے جس میں نیپال کی ٹیم میزبان پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گی

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے ازلی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا جس پر بھارت کے تمام میچز اب سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی پاکستان کو نیچا دکھانے کی تمام تر کوششیں اس طرح ناکام ہوئیں کہ اس کی ٹیم پر بھی بہرحال میزبان پاکستان ہی لکھا گیا ہے، بھارت پاکستان کو قبول نہ کرنے کی جتنی بھی کوششیں کر لے، مگر ساری دنیا تو پاکستان کو مانتی ہے اس طرح بھارت کرکٹ کے محاذ پر بھی پاکستان کو ہرانے میں ناکام نظر آیا۔

FOLLOW US